کراچی(ملت آن لائن) سندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتی ہوئی بینک ڈکیتیوں پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔وزیر داخلہ نے بانی ایم کیوایم کے خلاف برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا بھی اعلان کیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی میں بینکوں کی سیکیورٹی کے لیے فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے بینک مینیجر کو گرفتار کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے بانی ایم کیوایم کے خلاف برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور جو ملک کا غدار ہے وہ ہمارا دشمن ہے، برطانوی شہری کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، سندھ حکومت بانی ایم کیو ایم کے خلاف وفاق کو خط لکھ رہی ہے۔
سہیل انورسیال نے کہا کہ برطانوی شہری کے کہنے پر ملک میں لوگوں کوقتل کیاجارہا ہے، وفاقی حکومت برطانوی حکومت سے فوری رابطہ کرے۔