سندھ حکومت کا نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط
کراچی:(ملت آن لائن) انسپکٹر جنرل سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا۔ سندھ حکومت نے نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ سندھ حکومت نے نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ خط سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو لکھا گیا ہے۔ خط کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی جس کے مطابق نئےآئی جی سندھ کے لیے سندھ حکومت نے 3 نام تجویز کیے ہیں۔ تجویز کردہ ناموں میں سردار عبد المجید دستی، غلام قادر تھبیو اور کلیم امام شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق تجویز کردہ ناموں میں کسی ایک کو آئی جی سندھ مقرر کرے۔ خط میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے صوبائی کابینہ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سے آئی جی اے ڈی خواجہ کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سندھ پولیس اور حکومت میں ٹھنی ہوئی ہے۔ بعد ازاں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئی جی پولیس کے لیے 22 واں گریڈ مقرر کردیا جائے۔ اس سے قبل آئی جی سندھ کے عہدے کے لیے 21 واں گریڈ مقرر تھا اور اے ڈی خواجہ سمیت تمام سابق آئی جی 21 گریڈ کے افسران تھے۔