سندھ حکومت کا پی ایس ایل فائنل کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان
کراچی:(ملت آن لائن) پی ایس ایل فائنل کیلئے سندھ حکومت نے شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ سیمی جمالی کو سراہاگیا اور اپنی جیب سے 1لاکھ دیئے گئے جو اچھا اقدام ہے، جب یہاں ایکشن ہوتا تھا تو ن لیگ تنقید کر تھی تھی ، آج ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
ایم کیو ایم کے حوالے سے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم منتشر قومی مومنٹ بن چکی ہے اور تین گروپوں میں بٹ گئی ہے۔ نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ن کا کہنا تھا میاں صاحب کو عدالت کا فیصلہ ماننا چاہئیے، احتساب پر ن لیگ کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے ،میاں صاحب نے 50 روپے کی نہیں ،اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ شرجیل میمن خود عدالت کا سامنا کرنے آئے، ان کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ تاثر غلط ہے لوگ جیل میں جاکر بیمار ہوجاتے ہیں ، شرجیل میمن پہلے ہی زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل 3کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا۔ گذشتہ روز پی ایس ایل سیز ن تھری کا شاندار آغاز ہوا، پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔