خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت کا کراچی کیلیے ایک ارب 50 کروڑروپےکی گرانٹ جاری

کراچی:(اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے لیے فوری طور پر ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، اس رقم کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں خرچ کیا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ کے کھاتے بھی بحال کردیئے ہیں جس کے بعد اب بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ حل ہوسکے گا۔