کراچی:(آئی این پی)سندھ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کا اعلان یوم پاکستان کے سلسلے میں کیا گیا ہے جب کہ اس موقع پر صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز ، لوکل کونسلز اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔