سندھ حکومت کی 10،9 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنیکی سفارش
کراچی(ملت آن لائن)سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی۔
ملک میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور اس مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی ہے جس میں صوبے کے 6 بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا گیا ہے۔
سہیل انور سیال کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے لہٰذا جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔