خبرنامہ سندھ

سندھ رینجرزکاآپریشن، تین افراد گرفتار

کراچی:(اے پی پی) پاکستان رینجرز سندھ کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پیر کو رینجرز ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقوں کھارادر، کیماڑی ٹاؤن اور گلشن سکندر آباد میں دوران سرچ آپریشن تین ملزمان جن میں ایک ٹی ٹی پی کا دہشت گرد شامل ہے کو گرفتار کر کے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔