خبرنامہ سندھ

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع 4 مئی 2016 ء سے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے 3 مئی کو سمری وزارت داخلہ کو ارسال کی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع 4 مئی 2016 ء سے کی گئی ہے جو 20جولائی تک رہے گی۔ #/s#