کراچی:(اے پی پی)سندھ میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری جاری ہے۔ محمد وسیم کو سیکریٹری داخلہ کے عہدے سے ہٹاکراس کی جگہ سیکریٹری سروسز جمال مصطفیٰ سید کو محکمہ داخلہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
سندھ حکومت نے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق گریڈ اکیس کے افسر محمد وسیم کو سیکریٹری داخلہ کے عہدے سے ہٹادیاگیا۔ان کی جگہ سیکریٹری سروسز اور گریڈ بیس کے افسرجمال مصطفیٰ سید کو سیکریٹری داخلہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ اکیس کے افسر مختار سومرو کو سینئر ممبر بورڈ ایف ریونیومقرر کردیا گیا۔