سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 45 واقعات: سرکاری رپورٹ
کراچی:(ملت آن لائن) چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 45 واقعات ہوئے جبکہ 1 سال میں 950 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ محکمہ سماجی بہبود سندھ کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 45 واقعات ہوئے جبکہ 1 سال میں مجموعی طور پر زیادتی کے 950 کیسز رپورٹ ہوئے۔ واقعات خیر پور، حیدر آباد، گھوٹکی اور کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی 7 سال سے غیر فعال ہے۔ اتھارٹی کا قانون 2011 میں منظور ہوا تھا جس کے چیئر پرسن وزیر سماجی بہبود ہیں۔ صوبائی وزیر شمیم ممتاز کا کہنا تھا کہ 2016 سے اتھارٹی کا کام شروع کیا ہے۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں متاثرہ فریق صلح کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری2017 سےاب تک 950 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بچوں کے ساتھ ناانصافیوں کے صرف 72 کیسز درج ہوئے۔ 29 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ چلارہا ہے۔ شمیم ممتاز کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل حال ہی میں مقرر کیا گیا، اب تک کوئی اسٹاف نہیں۔ سندھ میں چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے لیے 150 سے زائد ملازمین درکار ہیں۔