کراچی(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں جاری نیب انکوائریوں کا 3 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب کو مقررہ وقت میں انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت ۔
سندھ حکومت کے نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس حوالے سے عدالت نے نیب کو صوبے میں کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دے رکھا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ سے صوبے میں جاری 3 سال کی کارروائیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں انکوائریاں طویل عرسے سے زیر التوا ہیں، نیب انکوائریوں میں غیر ضروری تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے اور غیر ضروری تاخیر سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
عدالت نے ریکارڈ 3 ستمبر تک طلب کرتے ہوئے نیب کو مقررہ وقت میں انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔