کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوٹیفکیشن 4فروری سے تین ماہ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن 15دن تک وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دستخطوں کا منتظر رہا ۔ اس کو 15دن بعد دستخط کر کے جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں تعلقات بہت زیادہ خراب ہو گئے تھے اور دونوں حکومتوں میں تناو پیدا ہو گیا تھا۔