خبرنامہ سندھ

سندھ میں سردیوں کی تعطیلات 24 دسمبر سے شرو ع ہونگی، وزیر تعلیم

سندھ میں سردیوں کی تعطیلات 24 دسمبر سے شرو ع ہونگی، وزیر تعلیم
کراچی:(ملت آن لائن) وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھرنے کہاہے کہ رواں سال سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات معمول کے مطابق 24دسمبر سے شروع ہوں گی۔ جام مہتاب حسین ڈھرنے کہاہے کہ رواں سال سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات معمول کے مطابق 24دسمبرسے شرو ع ہوںگی تاہم آئندہ سال کے موسم گرما اور سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلا س میں کیاجائے گا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہاکہ جب تک تعلیم کی بہتری کے لیے تمام ادارے اپنے مفادسے بالاتر ہوکر کام نہیں کریںگے اس وقت تک مطلو بہ نتائج حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس اساتذہ اچھی امید رکھیں ان سے متعلق پالیسی تیارکرلی ہے، معاہدے کے مطابق ان کا ٹیسٹ لے کران کے معاہدے میں توسیع کی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامع مہتاب حسین نے کہاکہ اسا تذہ کوایک مخصوص وقت دیاجائے گااوراس کے بعد ان اساتذہ کاٹیسٹ لیاجائے گا جس کے بعد کامیاب اساتذہ کے معاہدے میں توسیع کردی جائے گی جب کہ تمام معاملات پالیسی کے مطابق شفاف طریقے سے حل کیے جائیں گے، انھوں نے کہاکہ وہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے معاملے کوعدالت لے کرجائیں گے اورہزاروں بچوں کے مستقبل سے کسی کوکھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔