سندھ میں سیکورٹی فورسزکےٹارگٹڈ آپریشن کااعلان
کراچی:(ملت آن لائن) ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کافیصلہ کیاگیا۔درگاہوں کی حفاظت،رضاکاروں کی مدد لی جائےگی۔ جس شہر نے پناہ دی اُسے ہی نوچنے لگے،کراچی میں غیرقانونی تارکین وطن نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تہلکہ خیزانکشاف سامنےآگئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹریٹ کرائم سے حاصل ہونے والا کالا دھنمعصوم شہریوں کا خون بہانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال 17 ہزار 184 موبائل فون چھینے یا چوری کیے گئے ۔شہری 18 ہزار337 موٹرسائیکلوں اور ایک ہزار اڑتیس گاڑیوں سے محروم کردیئے گئے۔ وزیراعلی سندھ نےاسٹریٹ کرمنلز کے خلاف خصوصی آپریشن کا ٹاسک پولیس اوررینجرز کو دے دیا۔
ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کیلئے سخت سزائیں ضروری ہیں۔ رینجرز نے گیارہ ہزار سے زائد آپریشن کیے۔گرفتارملزمان نے 7 ہزار 282 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ چیف سیکریٹری نے بتایاکہ شہرمیں پروفیشنل لینڈ گریبرز کام کررہے ہیں۔قبضہ مافیا جعلی کاغذات بنانے کی ماہر ہے۔اجلاس میں قبضے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت اور درگاہوں کی حفاظت کےلیے رضاکاروں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔