خبرنامہ سندھ

سندھ میں عیدالضحی پر کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: رواں سال عید قربان پر کھالیں جمع کرنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالضحی پر کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق تمام جماعتوں اور اداروں کو متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔ تنظیمیں حلف نامہ جمع کرانے کی بھی پابند ہوں گی جبکہ گھر گھر جا کر کھالیں جمع کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھال جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے اور بینرز اور پوسٹر بھی آویزاں کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے لئے حلف نامہ جمع کرانے کے بعد کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا –