خبرنامہ سندھ

سندھ میں مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل

سندھ میں مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل
کراچی: (ملت آن لائن) سندھ میں غیرقانونی مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن مکمل ہو گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مدارس کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ کے مطابق، سندھ حکومت نے 2 ہزار سے زائد غیرقانونی مدرسے بند کرا دیئے ہیں۔ 97 مدارس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جن میں سے 57 مدارس بند کر دیئے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے مدارس کی جیو ٹیگنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ سندھ میں 7444 رجسٹرڈ مدارس 5 لاکھ 47 ہزار 695 طلباء ان مدارس میں زیرتعلیم ہیں۔ مدارس میں 818 غیرملکی طالب علم بھی موجود ہیں۔