سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہیں: آصف زرداری
نواب شاہ:(ملت آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا۔ آصف زرداری نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو الیکشن مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔ سندھ میں جاری منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا گیا ہے۔ سندھ میں ملازمتیں بھی میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔