خبرنامہ سندھ

سندھ پولیسں کو جدید خطوط پر آراستہ کیا جائے،آئی جی سندھ

کراچی (ملت + آئی این پی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پہلے پبلک کے تعاون سے کوئی کام ہوتا تھا،لیکن آج ہم نے اپنے فنڈ سے یہ رپورٹنگ سینٹر بنایا،تھانہ کلچر تبدیل کرنے کا آج پہلا دن ہے،اس کام کا سہرا ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو بھی جاتا ہے۔ہم نے عہد کرنا ہے کہ اپنے رویے کو تبدیل کرنا جوکہ انتہائی ضروری ہے۔اگر کوئی شخص بے انتہا اچھے کپڑوں.میں ملبوس ہے ،لیکن اسکی زبان شیریں نہیں تو اچھے کپڑے پہننے کا کوئی فائدہ نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ تھانے میں رپورٹنگ روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سندھ پولیسں کو جدید خطوط پر آراستہ کیا جائے۔ اس سال سندھ گورنمنٹ کی جانب سے خطیر رقم دی گئی ہے۔ سندھ پولیس نے سرکاری وسائل سے رپورٹنگ روم بنایا ہے۔ کراچی میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہے،آج افتتاح کر دیاہے۔ پولیس افسران سے گزارش ہے کہ اپنے ڈپارٹمنٹ کو شہریوں کے لیے وقف کریں۔ پولیس کا ادارہ اکیلے نہیں چل سکتا،شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے ویسٹ زون میں 35 رپورٹنگ روم بنائے جائیں گے۔ رپورٹنگ روم سندھ کے کونے کونے میں کھلے گا۔