خبرنامہ سندھ

سندھ پولیس میں فوجیوں کی بھرتیاں کیسے: کائرہ

لاہور: (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ وزیر داخلہ بتائیں کہ وہ سندھ پولیس میں کس قانون کے تحت فوجیوں کی بھرتیاں کروائیں گے؟ یہ صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔ آرمی چیف کو بھی فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ صوبے کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کوئی ناکامی ہو تو پولیس لیکن کامیابی ملے تو رینجرز اور ایجنسیز کو کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ امن وامان کے لیے پولیس کی بھی قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔