خبرنامہ سندھ

سندھ پولیس نے2 ڈاکومارنےوالےشہری کو50 ہزارروپےانعام دے دیا

کراچی: (اے پی پی) شہر قائد کے علاقے رضویہ کے نوجوان یاسر نے اپنا دفاع کرتے ہوئے پیر کو دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تو سندھ پولیس نے بھی بہادری پر داد دیتے ہوئے اسے 50 ہزار روپے کا انعام دے دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ کہ لائسنس یافتہ اسلحہ شو کیس میں سجانے کے لئے نہیں، دفاع میں استعمال کرنے کے لئے ہے۔ آئی جی سندھ نے شہریوں کے عدم تعاون کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی اہلکاروں پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو ملزمان فرار نہ ہو پاتے۔ آئی جی سندھ نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں واضح کمی کا دعویٰ بھی کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ روزانہ 3 سے 4 ملزمان گرفتار کئے جا رہے ہیں۔