خبرنامہ سندھ

سندھ پولیس کا نیا کارنامہ

کراچی: (ملت+اے پی پی) سندھ پولیس میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ چائنہ کٹنگ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جانے والے ڈی ایس پی جاوید عباس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ سرجانی میں سرکاری زمینوں پر قبضہ میں جاوید عباس کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں جبکہ جاوید عباس کا نام جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ میں موجود ہے۔ ڈی ایس پی جاوید عباس نے بحالی کے بعد ضلع ویسٹ میں پوسٹنگ لینے کی کوششیں شروع کردیں ہیں۔