خبرنامہ سندھ

سندھ کابینہ نےمدارس کی رجسٹریشن کےبل کی منظوری دیدی

کراچی: (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر و ٹرانسپرنسی سمیت دیگر مسودات قانون کی بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10بجے شروع ہوا،اجلاس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیا کیا گیا۔اجلاس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری دیدی۔بل میں چند ترامیم کی جائیں گی اور 15دنوں میں مسودے کو اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔سندھ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے علاوہ سوشل بل ترمیمی آرڈیننس ،ٹرانسپرنسی اور اطلاعات تک رسائی کا مسودہ قانون بھی منظور کر لیا ہے۔