خبرنامہ سندھ

سندھ کی تقسیم میں بڑی رکاوٹ پاکستان پیپلز پارٹی ہے:چانڈیو

سکھر: (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مو لا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم میں بڑی رکاوٹ پاکستان پیپلز پارٹی ہے ، پیپلز پارٹی وفاق، عوامی اور شہداء کی پارٹی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ویژن پر عمل درآمد کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزخیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عوام سے ملاقات کریں گے تو جمہوریت کے دشمنوں کی نیندیں حرام ہوجائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مفاہمت جمہوریت سے مربوط ہے جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی پیپلز پارٹی نے کبھی حمایت نہیں کی ہے اور جمہوری روایات کے برعکس پارٹی نہیں چلی ہے،انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو ملک سے محبت ثابت کرنا ہوگی ۔