خبرنامہ سندھ

سندھ کےبیشتراضلاع میں پیپلزپارٹی کا کلین سویپ

کراچی: (آئی این پی) سندھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن ہوئے۔ کئی اضلاع میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ہر جگہ پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان مار گئے۔ کراچی ضلع کونسل میں پیپلز پارٹی کے سلمان مراد چیئرمین منتخب ہوئے۔ کل 55 ووٹ میں سے انہوں نے 40 ووٹ حاصل کئے۔ بدین میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے اصغر علی ہالیپوٹو چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے۔ خیرپور میں پیپلز پارٹی کے شہریار وسان، دادو میں پیپلز پارٹی کے اشرف خان سولنگی کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں نواب شاہ میں جام تماچی انڑ، ٹنڈو الہ یار میں مخدوم میو علی محمد ولہاری، ٹنڈو محمد خان میں سید ذیشان شاہ، شکار پورمیں مصیح الدین درانی، سانگھڑ میں خادم حسین رند، جیکب آباد میں محمد پناہ خان اوڈھو، نوشہرو فیروز میں عبدالستار عباسی، جامشورو سے ملک شاہ نواز، میرپور خاص میر انوار تالپور، مٹیاری کے مخدوم فخر زمان، گھوٹکی سے حاجی خان مہر، تھرپارکر میں ڈاکٹر غلام حیدر، سجاول سے حاجی عثمان ملکانی، عمر کوٹ میں نور علی شاہ، کشمور میں محبوب علی بجارانی، جام شورو سے ملک شاہ انور اور قمبر شہداد کوٹ سے پیپلز پارٹی کے شعبان علی شیخ چیئرمین بن گئے۔