عام انتخابات 2018 کے لئے حساس پولنگ اسٹیشنز میں لگائے گئے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔
سندھ سیکریٹریٹ میں این آر ٹی سی کی جانب سے منعقدہ بریفنگ سندھ حکومت کے نمائندگان اور پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈئیر توفیق احمد کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کے لئے 20 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سندھ سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے، اس پروجیکٹ میں انجینئرنگ کے کئی نوجوان کو طلباء کو شامل کیا گیا