خبرنامہ سندھ

سندھ کے مختلف شہروں میں4.9 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد :(ملت+ اے پی پی) حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں4.9 شدت کے زلزلہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اورتین خواتین زخمی ہوگئیں۔نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گزشتہ شب حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں نواب شاہ، لطیف آباد، مٹیاری،ہالہ،سعید آباد میں زلزلے کے باعث خوف ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی۔ چھاچھرو میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اورتین خواتین زخمی ہوگئیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نواب شاہ سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں زمین میں 20کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔