کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نئے ججوں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس رشید احمد سومرو، جسٹس ارشد حسین اور جسٹس محمد سلیم جیسر شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک تھے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 35 ہے جن میں 30 جج مستقل جبکہ 5 ایڈیشنل جج ہیں۔
میئر کراچی نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مدد مانگ لی