خبرنامہ سندھ

سندھ ہائیکورٹ: سلیمان لاشاری قتل کیس کی روزانہ سماعت کا حکم

سندھ ہائیکورٹ:(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے سلیمان لاشاری قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دے دیا۔ سلیمان لاشاری قتل کا جلد ٹرائل مکمل نہ ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم سلمان ابڑو نے پولیس محافظوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر سلیمان لاشاری کوقتل کیااور ملزمان کی جانب سے جان بوجھ کر مقدمہ نہیں چلایا جارہا۔ درخواست میں تفتیشی افسر اور دیگر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔