کراچی(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔کیس دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
فوجی عدالت نے دہشت گرد سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو مختلف الزامات میں سزائے موت سنائی تھی۔
درخواست گزاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔
درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ مجرمان کے اہل خانہ کومقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی ہیں لہٰذا مجرمان کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے اورسزا پرعمل درآمد روکا جائے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نیا بینچ بنانے کے لیے کیس دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔