کراچی :(اے پی پی)کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواست پر رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔دودھ کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے رپورٹ جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 2 سال سے دودھ کی قیمت مقرر نہیں کی گئی تھی، تاہم اب دودھ کی سرکاری قیمت 80 روپےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف فوڈ انسپکٹر کے ایم سی عبدالوحید کو طلب کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔