خبرنامہ سندھ

سندھ ہائیکورٹ میں چھ ایڈیشنل ججزنے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

کراچی (ملت+ آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ میں چھ ایڈیشنل ججزنے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سجادعلی شاہ نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد اقبال مہر،جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جسٹس ذوالفقار احمد خان ،جسٹس محمود احمدخان، جسٹس محمدکریم خان آغا اور جسٹس فیصل کمال عالم شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں ہائیکورٹ کے ججز ،بار کے عہدیداروں اور وکلاء نے شرکت کی۔