خبرنامہ سندھ

سندھ ہائیکورٹ نے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پالیسی طلب کرلی

کراچی:(ملت+اے پی پی) سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متلعق درخواست پر وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی پالیسی طلب کرلی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پالیسی طلب کرلی اور وفاق کو 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ بلاول بھٹو کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق میری جان کو خطرہ ہے ، بُلٹ پروف ، سیاہ شیشوں والی گاڑی بھی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔