سندھ ہائیکورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 13 سالہ بچے کو جیل بھیجنے کا حکم
کراچی(ملت آن لائن)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 13سالہ کمسن ملزم کو بچہ جیل بھیج دیا۔
تھانہ پریڈی پولیس نے 13 سالہ بچے پیر بخش کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں تفتیشی افسر انسپکٹر شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سندھ ہائیکورٹ کو بم سے اڑانے کی فون پر دھمکی مذاق میں دی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دھمکی اپنے والد کے نام پر رجسٹرڈ سم سے دی، واقعے کے بعد اسے فون کال ٹریس کرکے گلشن معمار سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنے والد کے ساتھ بکریاں چلاتا ہے، ملزم کے خلاف 3 نومبر کو ٹیلی گراف ایکٹ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں بچہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔