خبرنامہ سندھ

سندھ ہائیکورٹ کے4 نئےججزنےعہدےکا حلف اٹھالیا

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے چار نئے جج صاحبان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ نئے جج صاحبان کے حلف اٹھائے جانے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 37 ہوگئی ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ نے ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں نئے ججزسے حلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل ، پراسیکیوٹر جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے نئے ججز میں جسٹس رشید احمد سومرو، جسٹس محمد ہمایوں، جسٹس ارشدحسین اور جسٹس محمد سلیم جیسرشامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 37 ہوگئی، جبکہ ججز کی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 40 ہے۔