خبرنامہ سندھ

سندھ ہائی کورٹ ، فلم مالک پرپابندی غیرقانونی قرار

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ سماعت پر فلم “مالک” پر پابندی کے خلاف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاشر عظیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ فلم مالک کے پروڈیوسر عاشر عظیم نے فلم پر پانبدی کو ہائی کورٹ مں چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ سماعت میں عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دستور کی دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دئیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا۔ سندھ میں کچھ سین نکال دئیے گئے ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے۔