خبرنامہ سندھ

سندھ ہائی کورٹ کا تمام شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم

کراچی(ملت + آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرنے اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنے کا حکم دیدیاہے،تفصیلات کے مطابق منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،دوران سماعت ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں، جبکہ صرف ضلع جنوبی میں ہی 24لائسنس دیئے گئے ہیں۔ڈی جی ایکسائز کی رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں 20ہزار اقلیتی افراد رہائش پذیر ہیں اور شراب کی 24 دکانیں ہیں،عدالت نے آئی جی سندھ کو شراب کی تمام دکانیں فوری بند کرانے کا حکم سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شراب کی دکان سارا سال کھلی رکھنے کا کون سا قانون ہے؟،عدالت نے کہاکہ سال کے365دن شراب کی دکانوں کے لائسنس غیر قانونی ہیں اورحدود آرڈیننس کے تحت شراب اقلیتوں کے تہواروں پر دی جا سکتی ہے،سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ضلع جنوبی میں شراب اقلیتوں کے نہانے کے بعد بھی بچ جائے گی،صرف اقلیتوں کے تہوار، ہولی ، کرسمس اوردیوالی سے پانچ روز قبل شراب دی جاسکتی ہے۔عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ دو روز میں شراب خانوں کو بند کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور شراب کے لائسنس ری کال کر لیے جائیں جبکہ ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا کہ وہ شراب کے لائسنس ری کال کر کے رپورٹ فوری طور پرعدالت میں جمع کرائیں۔