سوائے پیپلزپارٹی کے آج تمام جماعتیں انتشار کا شکار ہیں: بلاول بھٹو
کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام سیاسی پارٹیاں انتشار کا شکار ہیں، لیکن پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے، جس میں کوئی انتشار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے اراکین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے سندھ کابینہ کے اراکین کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد ہمارا ہدف عام انتخابات ہیں، جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں، تمام کارکن اپنے اپنے حلقوں میں جاکر عوام سے ڈور ٹو ڈور رابطہ کریں۔
پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد پروگریسو پارٹی ہے: بلاول بھٹو
اس موقع پر بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ اراکین سینیٹ انتخابات کے روز حاضری یقیقنی بنائیں، یہ انتخاب اراکین سندھ اسمبلی کے لیے ایک امتحان ہے۔ پی پی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی جماعتیں انتشار کا شکار ہیں، لیکن پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے، جس میں کوئی انتشار نہیں۔ عشائیہ میں رضاربانی، مولابخش چانڈیو، مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی اور سینیٹ امید واروں نے بھی شرکت کی
نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو
بعد ازاں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے تاندلیانوالا میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں مل کر ملکی مسائل کا حل نکالنا ہوگا، دیہی اور شہری عوام کے ساتھ یکساں روابط رکھنا وقت کی ضرورت ہے، عوام پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں شمولیت اختیار کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے، پر امن پاکستان کے لیے نوجوان میرا ساتھ دیں، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کا یقین دلاتا ہوں۔