خبرنامہ سندھ

سولجربازارمیں واقع ایم کیوایم کےدودفاترمسمار

کراچی:(آئی این پی) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اوررات گئے سولجر بازار میں واقع ایم کیو ایم کے دو دفاتر کو مسمار کردیا گیا۔ رات گئے بھاری مشینری کی مدد سے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس نمبر 50 اور 51 کو مسمار کیا گیا۔ جس کے بعد آفس میں موجود سامان اور دیگر چیزیں کھلے آسمان تلے پڑی رہیں۔ اسوقت تک کراچی میں ایم کیو ایم کے مسمار کئے جانے والے دفاتر کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ 200 سے زائد دفاتر کو سیل کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صرف غیر قانونی اور سرکاری املاک پر موجود دفاتر کو مسمار کیا جارہا ہے۔