خبرنامہ سندھ

سٹیل ٹائون لنک روڈ سے تشدد زدہ 4 لاشیں برآمد

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ ایس ایس پی راؤ انوار کہتے ہیں شبہ ہے تمام افراد کو کہیں اور قتل کر کے لاشیں یہاں پھینکی ہوں ۔ ٹارگٹ کلنگ یا دشمنی ، سٹیل ٹاؤن میں خوف و ہراس ، ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق چاروں افراد کو سر میں گولیاں ماری گئیں ۔ مکن ہے مرنے والوں کو کہیں اور قتل کر کے یہاں پھینکا گیا ہو ، لاشوں کے قریب سے کوئی خول بھی نہیں ملا ۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق مرنےوالوں میں تین کی لمبی اور ایک کی چھوٹی داڑھی ہے جبکہ ایک فرد کی بائیں ٹانگ مصنوعی ہے ۔ چاروں افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں ۔ پولیس نے علاقے میں پہنچ کر جائزہ لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ۔ تمام لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔