خبرنامہ سندھ

سٹی کورٹ میں وکلا کا اعلیٰ عدلیہ کے خلاف احتجاج

کراچی:(آئی این پی) سٹی کورٹ کراچی میں وکلا نے اعلیٰ عدلیہ کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں میں کام بند کرا دیا ۔ کراچی میں وکلا نے سٹی کورٹ میں اعلیٰ عدالیہ کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا اور سٹی کورٹ کی تمام عدالتوں میں کام بند کرا دیا ۔ وکلا نے سٹی کورٹ کے گیٹ بند کر دئیے اور سائلین کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔