سپریم کورٹ نے جیسے نا اہل کر دیا وہ کیسے اہل ہو سکتا ہے: مصطفی کمال
کوئٹہ:(ملت آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے جیسے نااہل کر دیا وہ کیسے بطور سربراہ جماعت کا اہل ہو سکتا ہے، بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کا دن جہموریت کے لیے سیاہ دن ہے، سپریم کورٹ نے جیسے نا اہل کر دیا وہ کیسے اہل ہو سکتا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا سی پیک اسی صورت ہو گا جب اس کی تیاری نظر آئے گی، سی پیک منصوبہ کرپشن کی نظر ہو نے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں بلکہ دونوں جماعتوں کے انضمام کا فیصلہ ہوا تھا، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو۔چیئرمین پی ایس پی نے مزید کیا کہ کراچی کچرا کنڈی بن گیا ہے، یہاں آپریشن ہو رہا ہے مگر پینے کے لیے صاف پانی نہیں، بنیادی حقوق سے محروم افراد کل دہشت گرد بن گئے تو حکومت زمہ دارہوگی۔ ان کا کہنا تھا پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے عوام ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور نظام بدلنے کے لیے پی ایس پی کا ساتھ دیں کیونکہ ہم نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا 35 سال تک کھالیں اور فطر لینے والوں نے عوام کو کیا دیا، اس بات کا جواب دیا جائے۔