خبرنامہ سندھ

سپریم کورٹ نے محکمہ پولیس میں سن کوٹہ برقراررکھتے ہوئے حکومت سندھ کی اپیل مسترد کردی

کراچی (ملت + آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے محکمہ پولیس میں سن کوٹہ برقراررکھتے ہوئے حکومت سندھ کی اپیل مسترد کردی ،اس سے قبل عدالت عالیہ سندھ نے سن کوٹہ برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا ،جس کے خلاف حکومت سندھ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،جمعہ کو سماعت کے موقع پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ حکومت سن کوٹے کے لئے کوئی حکمت علمی تیار کرے،جسٹس امیر ہانی مسلم نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈی ایس پی بھرتی کرلیتے ہیں اور غریب شہری کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے دھکے کھا رہا ہوتا ہے،اسی طرح محکمہ جیل خانہ جات میں سیاسی بنیادوں پر ڈی ایس پی بھرتی کئے گئے ہیں،سماعت کے موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ نے کہا کہ سن کوٹے پر فی الفور بھرتیاں کی جائیں،عدالت نے کہا کہ گزشتہ سال 45 پولیس اہلکاروں کو آفر لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا تھا،فاضل عدالت نے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے 9 اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔