خبرنامہ سندھ

سپریم کورٹ کا نوشہرو فیروز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

نوشہرو فیروز:(اے پی پی)سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ بائیس نوشہرو فیروز میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے فریقین کی رضا مندی سے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ۔ عام انتخابات میں پی ایس بائیس نوشہرو فیروز سے نیشنل پیپلز پارٹی کے عارف مصطفیٰ جتوئی کامیاب ہوئے تھے ۔ ان کے مخالف امیدوار پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالستار نے دھاندلی کی بنیاد پر الیکشن چیلنج کیا اور الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا ۔