خبرنامہ سندھ

سپر ہائی وے پر تین آئل ٹینکرز میں آگ لگنے 2 افراد معمولی زخمی

کراچی: (ملت+اے پی پی) سپر ہائیوے پر آتشزدگی سے آئل ٹینکر مکمل طورپر جل گیا جبکہ دو آئل ٹینکرز کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائیوے پر کاٹھور کے قریب انصاری پل پرآئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس سے ٹینکر مکمل طور پر جل گیا۔آگ نے قر یب رکے ہوئے دو ٹینکرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ جزوی طور پر جل گئے۔ریسکیو کی دوگاڑیوں نے جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ایدھی ریسکیو کے مطابق لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو افراد معمولی طور پر زخمی ہو ئے۔