کراچی: (ملت آن لائن)سیکرٹری صوبائی اسمبلی سندھ جی ایم عمر فاروق کے مطابق اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی صوبائی اسمبلی کے دفتر میں (آج) 14 اگست کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک فارم حاصل کئے جائیں گے اور اور اسی روز امیدوار یا تجویز کنندہ فارم سیکرٹری آفس میں شام پانچ بجے تک جمع ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام چھ بجے تک کی جائے گی اور درست نامزدگی کاغذات کی فہرست اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹس بورڈ پر شام 7 بجے تک آویزاں کی جائے گی۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے انتخاب (کل) بروز بدھ 15 اگست کو صبح 10 بجے بذریعہ خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔