کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے سچل اور سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاجبکہ سائٹ اور شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جابحق ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سچل کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان بھتہ خوری سمیت لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں شرجیل،نوید تنیو،دلشاد اور فیصل مو ٹا شامل ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بھی برآمد کر لئے گئےہیں۔