خبرنامہ سندھ

سکھر،مصطفی کمال پرحملہ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

سکھر (آئی این پی ) پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال پرحملہ کرنے والے مشتعل افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 8 نامزد اور 105 سے زائد نامعلوم ملزمان مطلوب ہیں۔ سکھر میں بندر روڈ پر دفتر کے افتتاح کے دوران پاک سرزمین اور ایم کیو ایم کے کارکناں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ ہنگامہ آرائی میں مصطفٰی کمال کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے تھے جبکہ خواتین کی جانب سے انڈے، ٹماٹر اور پتھروں کا آزادانہ استعمال بھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پولیس موبائل اور کئی دیگر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ تھانہ اے سیکشن میں مصطفٰی کمال کے قافلے پرحملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں 8 نامزد اور 150 سے زائد نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔ مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ پتھراؤ اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔