سکھر:(اے پی پی)سکھر میں قومی شاہراہ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 1600 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔ایس پی موٹر وے پولیس راؤ عامر کے مطابق قومی شاہرا ہ پر بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیاہے اور 2 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان بھی کردئیے گئے جبکہ 1600سے زائد موٹر سائیکلیں 48 گھنٹوں کیلئے تحویل میں لے لی گئیںہیں ۔ایس پی موٹر وے پولیس راؤ عامرنے بتایا کہ کاغذات نہ ہونے کے باعث متعدد موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلی گئیں، موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹھہری سمیت پورے سیکٹر میں کارروائی شروع کی گئی ہے۔