خبرنامہ سندھ

سکھر‘تنخواہ کی عدم ادائیگی باعث ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال‘ شہر کوڑا دان بن گیا

سکھر (ملت + آئی این پی) تنخواہ کی عدم ادائیگی ،ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال‘ شہر کوڑا دان بن گیا، شہر کے رہائشی و تجارتی مراکز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ، جمعہ کے روز شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، ایس ایم سی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، کے منتخب نمائندگان سمیت مئیر سکھر اور ضلعی افسران کے خلاف نعرے بازی ، تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن سکھر کے ملازمین نے تیرہ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہٹرتال کی اور یونین رہنما?ں علی مردان شیخ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکھر کے منتخب نمائندگان سمیت مئیر سکھر اور ضلعی افسران کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں گذشتہ تیرہ ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں بچوں کی فیس ادا نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اسکولوں سے نکالا جا رہا ہے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں بنک میں تنخواہ موجود ہونے کے باوجود ہمیں ادا نہیں کی جا رہی ہے مئیر سکھر بھی جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں جائے تو جائے کہاں انتظا می افسران نے ہما ری طرف سے اپنی آنکھیں کان بند کر رکھے ہیں انہیں ہمارے بچوں تک کی چیخیں سنائی نہیں دے رہی ہیں ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدرا ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کئے جانے والے عمل کا سختی سے نوٹس لیکر انہیں تنخواہ جاری کرائی جائیں دوسری جانب سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے جاری کام چھوڑ ہٹرتال کے باعث شہر کوڑا دان بن گیا ہے اور شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی مراکز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں جمعے کے روز بھی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں خصوصاً نمازیوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔