خبرنامہ سندھ

سکھرکے قریب کئی فٹ بڑے چمگادڑ نکل آئے

سکھر: (آئی این پی) سکھر کے قریبی علاقے پریالواور گاڑھی موری میں کئی کئی فٹ لمبی چمگادڑیں نکل آئی ہیں جنہوں نے علاقے میں آم سمیت دیگر تمام باغات پر قبضہ کر لیا اور درختوں پر ڈیرہ جما لیا ہے۔ چمگادڑیں نا معلوم مقام اسے اڑتی ہوئی یہاں آئی ہیں اور یہاں کے باغات کو اپنا گھر بنا لیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق چمگادڑوں نے فصلوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے ان چمگادڑوں کی لمبائی چار سے پانچ فٹ ہے ۔ ان کی وجہ سے علاقہ میں خوف پھیل گیا ہے اور لوگوں نے شام کے بعد سے گھروں سے باہر نکلنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔ مکینوں نے وائیلڈ لائیف اور خیر پور کی ضلعی انتظامیہ کو اطلاع بھی دی مگر کسی نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔